Ager ap Aloo Gosht ke shoqeen hain to ap ke liye paish e khidmat he mazedar Aloo Gosht Recipe
آلو گوشت بنانے کی آسان اور مزیدار ریسپی
آلو گوشت ایک لذیذ اور مقبول ڈش ہے جو تقریباً ہر گھر میں شوق سے کھائی جاتی ہے۔ اس ریسپی میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح سادہ اجزاء سے مزیدار آلو گوشت تیار کیا جا سکتا ہے۔
اجزاء:
- آلو: ایک پاؤ
- لال مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
- لال مرچ کی پیس: آدھا چائے کا چمچ
- ہلدی پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
- نمک: حسب ذائقہ
- ادرک لہسن کا پیسٹ: آدھا کھانے کا چمچ
- گھی یا تیل: آدھا کپ
- پیاز: ایک درمیانہ (باریک کٹا ہوا)
- چنے کی دال: آدھا پاؤ
- گرم مصالحہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
- پتیلی میں گھی یا تیل گرم کریں، اس میں پیاز ڈال کر سنہری کر لیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر چند سیکنڈ بھون لیں۔
- اب اس میں گوشت، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور لال مرچ کی پیس ڈال کر اچھی طرح بھونیں تاکہ مصالحہ گوشت میں جذب ہو جائے۔
- جب گوشت گلنے لگے تو اس میں آلو اور چنے کی دال ڈال دیں۔ مناسب پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
- جب دال اور آلو گل جائیں اور سالن گاڑھا ہو جائے تو گرم مصالحہ چھڑک کر اتار لیں۔
- مزیدار آلو گوشت تیار ہے، گرم روٹی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔
مزید پڑھیں:

