Agar aap homemade mayonnaise banana chahte hain, to yeh easy recipe aapko perfect mayonnaise banane ka simple tareeqa batayegi.
مایونیز بنانے کا آسان گھریلو طریقہ
مایونیز ایک ایسی مزیدار چٹنی ہے جو سینڈوچ، برگر، سلاد اور دیگر ڈشز کے ذائقے کو کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔ آج ہم آپ کو مایونیز بنانے کا ایک آسان سا گھریلو طریقہ بتا رہے ہیں جو کم وقت اور کم محنت میں تیار ہو جائے گا۔
اجزاء
- تیل: ایک کپ
- انڈا: ایک عدد
- سفید سرکہ: ایک چمچ چائے کا
- سفید مرچ: ایک چمچ چائے کا
- مسٹرڈ پیسٹ: ایک چمچ چائے کا
- نمک: ایک چمچ چائے کا
ترکیب
ایک کپ تیل میں انڈا، سفید سرکہ، سفید مرچ، نمک اور مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر بلینڈر میں دو سے تین منٹ تک بلینڈ کریں۔ کریمی اور اسموتھ سا مایونیز تیار ہے۔
مزید پڑھیں:

