🍗 اجزاء:
-
بون لیس چکن: 1 کلو
-
تیل: 3 کھانے کے چمچ
-
کوئلہ: 1 عدد
-
کالی مرچ: 1/2 سے 1 چائے کا چمچ
-
پسا ہوا پپیتا: 4 کھانے کے چمچ
-
گرم مصالحہ پاؤڈر: 1/2 چائے کا چمچ
-
زیرہ پاؤڈر: 1/2 چائے کا چمچ
-
دہی: 1 پاؤ
-
ہری مرچ: 4 عدد
-
نمک: حسب ذائقہ
-
ہرا دھنیا: 2 کھانے کے چمچ
🧂 میرینیٹ کے لیے:
-
فریش کریم: 5 کھانے کے چمچ
-
لیموں: 2 عدد
-
ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ
-
سفید مرچ: 1/2 سے 1 چائے کا چمچ
نوٹ: ہری مرچ اور ہرا دھنیا کو ایک ساتھ گرائنڈ کر لیں۔
👩🍳 ترکیب:
تمام اجزاء کو ایک باؤل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ چکن کے ٹکڑوں کو اس مکسچر میں شامل کریں اور تقریباً 2 گھنٹے کے لیے میری نیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
اب ایک دیگچی یا پتیلی میں میری نیٹ چکن کو درمیانی آنچ پر پکائیں۔ جب چکن گل جائے اور پانی خشک ہو کر تیل نظر آنے لگے تو چولہے سے اتار لیں۔
کوئلہ کو دھکا کر دہکتے ہوئے چکن کے درمیان رکھیں، اس پر چند قطرے تیل ڈال کر 5 سے 7 منٹ کے لیے ڈھک دیں تاکہ کوئلے کی خوشبو اچھی طرح رچ بس جائے۔
مزے دار ملائی چکن بوٹی تیار ہے۔ نان یا پراٹھے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔
اگر آپ گوشت کی مزید ریسیپیز دیکھنا چاہتے ہیں تو ہماری بھنا گوشت کی ترکیب بھی ضرور آزمائیں۔